تازہ تر ین

مرجانی چٹانوں کو بچانے والا زیرِ آب ٹرمنیٹر روبوٹ

ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک) پوری دنیا میں کورال رِیف (مرجانی چٹانیں) زندہ اجسام میں شمار کی جاتی ہیں اور یہاں انگنت سمندری جانور بستے اور پروان چڑھتےہیں۔ اب ان مرجانی چٹانوں کو بچانے کےلیے ایک خاص قسم کا روبوٹ تیار کیا گیا ہے۔رینجربوٹ نامی ڈرون آسٹریلیا کی گریٹ بیریئر رِیف میں آزمایا جارہا ہے جو مرجانی چٹانوں کا محافظ بنتے ہوئے اس کی سب سے بڑی دشمن کراون آف تھورن اسٹار فش کو چن چن کر ختم کرتا ہے۔اگرچہ تھورن اسٹار فِش عام حالات میں مرجانی چٹانوں کا حصہ ہوتی ہیں لیکن یہ بڑے رغبت سے مرجانی چٹانوں کو چٹ کرجاتی ہیں جس سے کورال تیزی سے تباہ ہونے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ہر تھوڑے برس بعد اسٹار فِش اپنی تعداد تیزی سے بڑھاتی ہیں۔2015 میں ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جاری کردہ رپورٹوں کے مطابق دنیا بھر میں جس تیزی سے کورال تباہ ہورہے ہیں اس میں 40 فیصد کردار کراون آف تھورن اسٹارفِش کا ہے۔ اسی لیے اس خوفناک مچھلی کو ختم کرنے والے روبوٹ کو ٹرمنیٹر کا نام دیا گیا ہے جس کا نیا ماڈل کوئنزلینڈ یونیورسٹی، گوگل اور گریٹ بیریئر ریف فاونڈیشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ایک تار کے ذریعے کنٹرول ہونے والا ٹرمنیٹر ڈرون مرجان پر رینگتی ہوئی اسٹارفِش کو 99 فیصد درستگی تک شناخت کرتا ہے۔ اس کے بعد اپنے خاص بازو سے مچھلی میں نمک بھرا محلول داخل کرتا ہے جس سے مچھلی 48 گھنٹوں میں مرجاتی ہے۔ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد روبوٹ اگلے 8 گھنٹے تک پانی کے اندر کام کرتا رہتا ہے جو انسانی استعداد سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain