لاہور(اپنے رپورٹر سے )عام انتخابات 2018 کے بعد پہلا ضمنی الیکشن ، شہر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ ریٹرنگ افسران نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرستیں جاری کردی۔ قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر52 میدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق،ولید اقبال ،ہمایوں اختر سمیت 35امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور ہوئے۔ این اے 124 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،عابد شیر علی،نعمان قیصر سمیت 17 امیدواروں کے ناموں کی لسٹ آویزاں کردی گی۔ این اے 131 وزیر اعظم عمران خان نے جبکہ این اے 124 کی نشست رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہبا ز نے خالی کی تھی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر بھی 32 امیدوار سامنے آگئے۔ پی پی 164 سے وحید گل،اعجاز ڈیال، سمیت 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ اسی طرح پی پی 165 سے 30 امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گی، امیدوارون کی حتمی فہرستیں 16ستمبرکو جاری کی جائیگی۔
