تازہ تر ین

ڈولفن فورس میں ڈکیتوں کی بھر تیاں لیگی حکومت کا ایک اور سیاہ کارنامہ منظرعام پر آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور مےں ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے بنائی ڈولفن فورس میں ڈکیت بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر میں ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کے دو اہلکار کو دو ساتھےوں سمےت سی آئی اے پولیس نے گرفتار کیاہے۔چاروں ڈاکووں سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارڈولفن فورس کے اہلکاروں میں بلال احمد ، بلال علی اور ان کے دو ساتھی یاسر اوراعظم شامل ہیں۔ ان ڈاکووں نے دوران واردات 5افراد کو مزاحمت پر فائر نگ کر کے زخمی بھی کےا ہے۔ملزمان سے 10 موٹر سائیکلیں،پسٹل اورلوٹا ہوا مال برآمد ہوا ہے۔بلال احمد ولدخوشی محمد محلہ شہاب پورہ محمودبوٹی باغبانپورہ پیٹی نمبر26059 کا رہائشی ہے جبکہ بلال علی ولد عبد الکریم مجید پارک شاہدرہ ٹاو¿ن پیٹی نمبر 18388۔ٹیم نمبر 181 غالب مارکیٹ سیکنڈ شفٹ میں ڈیوٹی کرتا تھا۔یاسر علی ولد ریاض شاہدرہ بند روڈ کا رہائشی ہے۔اعظم ولداعجاز کچی آبادی اتحاد کالونی گلبرگ کا رہائشی ہے۔ایس پی ڈولفن سکواڈمحمدندیم کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار بلال احمد اوربلال علی غیرحاضری کی وجہ سے پہلے ہی معطل ہیںجبکہ ڈی ایس پی شہزادرفیق کواہلکاروں کی مکمل انکوائری کرنے کاٹاسک سونپا گیاہے۔ایس پی ڈولفن سکواڈکا کہنا ہے کہ ایسی کالی بھیڑیں جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بنیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔اس حوالے سے کسی بھی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain