تازہ تر ین

ٹوئٹر ویب سائٹ کا نیا ڈیزائن آزمائشی مراحل میں

لاہور(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کا نیا ڈیزائن آزمائشی مراحل میں ہے جو جلد تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔نئے ڈیزائن میں سفید رنگ زیادہ نمایاں ہوگا جس کے ساتھ بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ڈیسک ٹاپ پر ڈیٹا سرور کا اضافی آپشن ہوگا۔ٹوئٹر کے نئے ڈیزائن میں بائیں جانب دیئے گئے ٹرینڈنگ ٹیگز اب دائیں جانب نظر آئیں گے اور اسی کے اوپر سجیسشن بھی مہیا ہوں گے۔نئے ڈیزائن میں میسجز کا باکس باقاعدہ میسنجر کی طرح فراہم کیا جائے گا جس پر کلک کرنے سے ایک علیحدہ میسج پیج کھل جائے گا جس کے بائیں جانب صارفین کے فولوورز لسٹ دکھائی دی جارہی ہوگی۔نئے ٹوئٹر ڈیزائن کے حوالے سے آفیشل ٹوئٹ شیئر کی گئی جس میں آگاہ کیا کہ ٹوئٹر ویب کے نئے ڈیزائن کی آزمائش کی جارہی ہے جو کہ آج چند صارفین دیکھ سکیں گے۔ٹوئٹر کی جانب سے صارفین سے پوچھا گیا کہ پسند آئے، کچھ رہ جائے تو جواب دیں اور ہمیں بتائیں۔ کیا یہ نیا تجربہ نہیں کرنا؟ تو پھر ساتھ رہیے! امکان ہے کہ نئے ڈیزاین کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے تمام صافین کے لیے جاری کردیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain