تازہ تر ین

احسن نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کو یاد گار قرار دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک) اداکار احسن خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کر کے دین کے حوالے سے گفتگو کی۔احسن خان نے کہا کہ مولانا طارق جمیل اعلیٰ اخلاق اور طلسمی شخصیت کے حامل ہیں او ران کی باتیں اس قدر پر اثر اہوتی ہیں کہ دل کرتا ہے کہ وہ بولتے رہیں اور ہم انہیںسنتے رہیں۔ احسن خان نے کہا کہ مولاناطارق جمیل سے ملاقات زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہے اور میری کوشش ہو گی کہ میں دوبارہ بھی ان سے ملاقات کا شرف حاصل کروں۔ انہوںنے کہا کہ دین واحد مذہب ہے جس میں مساوات ، عدل اور حقوق العباد کے ساتھ اخلاقیات پر زور دیا گیا ہے اور یہی ہماری بخشش کا ذریعہ ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain