تازہ تر ین

حکومت کی جانب سے نیلامی کیلئے پیش چاروں ہیلی کاپٹرز ناکارہ، اہم انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے 4 ہیلی کاپٹروں کی نیلامی کا اعلان کیا گیا، تاہم انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے ایک بھی پرواز کے قابل نہیں۔واضح رہے کہ یہ ہیلی کاپٹرز ماضی میں وفاقی حکومتوں کو امریکا کی جانب سے ریلیف اور ریسکیو کے لیے تحفتاً دیے گئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق چاروں ہیلی کاپٹرز طویل عرصے سے پرزوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خراب حالت میں ہیں اور ان میں سے ایک بھی اڑان بھرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے رواں ہفتے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ کابینہ ڈویڑن کے پاس موجود 4 ہیلی کاپٹرز کسی کے زیر استعمال نہیں، اس لیے اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد چاروں ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق نعیم الحق کے اعلان کے بعد وزیراعظم کے دفتر سے کابینہ ڈویڑن کو ایک خط بھیجا گیا، جس میں ہیلی کاپٹرز کو نیلام کرنے کی تیاریوں کی ہدایت کی گئی۔تاہم جوابی مراسلے میں کابینہ ڈویڑن کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ چاروں میں سے ایک بھی ہیلی کاپٹر اس حالت میں نہیں ہے کہ اسے فوری طور پر فروخت کیا جا سکے کیونکہ ان سب کو اڑان کے قابل بنانے کے لیے اچھی خاصی رقم درکار ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain