تازہ تر ین

تھر میںبھوک سے مرتے بچوں پر سیاستدان خاموش،365دن میں 445بچے ہلاک

تھرپارکر (خصوصی رپورٹ)صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی و مختلف امراض کے سبب بچوں کی اموات میں اضافہ ہو گیا، سال رواں میں ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں تاحال 445بچے جاں بحق ہو گئے۔ایک دکھیاری ماں کا دکھ، ایک مفلس و لاچار باپ کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو، ہسپتالوں میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ننھے ننھے بچے اور دیہات میں اپنی ماﺅں کی گود میں بھوک سے بلکتی معصوم جانیں ہیں جو تھر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث موت کا شکار ہو رہی ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ماہ رواں کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں 20 بچے موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ سال رواں میں 445بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔اب ہسپتال انتظامیہ نے ان اموات کی روک تھام کا حل یہ ڈھونڈا کہ میڈیا کا داخلہ ہی بند کر دیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain