تازہ تر ین

”یہ ہوئی نہ بات“خواجہ سراﺅںکیلئے ہسپتالوں میں الگ وارڈ

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سرا¶ں کیلئے ہسپتال میں الگ وراڈ مختص نہ کرنے کیخلاف درخواست پرایڈیشنل سیکرٹری صحت کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا ہ ہسپتالوں میں خواجہ سراوں کو مناسب طبی سہولتیں نہیں مل رہیں اور نہ ہی ان کے لیے الگ وارڈز ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین کے تحت خواجہ سرا بھی شہری ہیں ان کو وہی سہولتیں ملنی چاہیے جو دیگر شہریوں کو حاصل رہی ہیں،درخواست گزار نے استدعا کی کہ خواجہ سرا¶ں کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں الگ وارڈ اور اوپی ڈی میں الگ کمرہ مختص کیے جائیں، عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو ذاتی حثیت میں طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain