ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشہ پاٹیل ایک عرصے سے سلور سکرین سے غائب ہیں لیکن انہیں بھی سرخیوں میں رہنے کا راز خوب معلوم ہے ، اب انہوں نے سوشل میڈیا پرنہانے کے بعد بنائی گئی اپنی انتہائی اخلاق باختہ تصاویر شیئرکردیں۔ آن لائن تصاویرشیئرکرنے پر امیشہ پاٹیل کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اداکارہ نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا کہ ” جب آپ کو یہ فکر نہ ہوکہ دوسرے کیاسوچ رہے ہیں ، یہی وہ دن ہے جب آپ نے جینا سیکھ لیا“۔دوسری طرف امیشا پاٹیل ایک مرتبہ پھر ’بھیاجی سپرہٹ‘ سے واپس سکرین پر آرہی ہیں جہاں ان کے ساتھ دیگر اداکاروں میں سنی دیول ، پریتی زنٹا، ارشد وارثی اور شریاس تالپیڈ شامل ہیں۔
