تازہ تر ین

نیب کی ملتان میٹروبس منصوبے میں گرفتارافسران اوران کے اہل خانہ کے اکاﺅنٹس کی چھان بین شروع

ملتان(ویب ڈیسک) میٹروبس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،نیب نے گرفتارافسران اوران کے اہل خانہ کے اکاﺅنٹس کی چھان بین شروع کردی۔نیب کے مطابق گرفتارافسران اوران کے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جبکہ تفتیش کے دوران مزیداہم سرکاری افسران کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔نیب کا مزیدکہناہے کہ تعمیراتی کمپنیوں کے منیجرزاورمالکان سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے، مزیدتفتیش کے لئے تعمیراتی کمپنی کے مینیجر اور مالکان کو24ستمبرکودوبارہ طلب کر لیا گیا ہے اور میٹروبس کرپشن کیس میں 6 ملزمان کو گرفتارکررکھاہے جنہیں جسمانی ریمانڈختم ہونے پر26ستمبرکوعدالت پیش کیاجائے گا۔واضح رہے کہ ایم ڈی اے کے ایکسین اورایس ڈی او نے کنسلٹنٹ کمپنی سے گاڑی اوردیگرمراعات لیں اورافسران نے کنسلٹنٹ کمپنی کے خرچے پرفرانس،اٹلی اوراسپین کی سیراورشاپنگ کی جبکہ چیف انجینئرصابرسدوزئی اہلیہ کے ہمراسرکاری خرچے پردبئی آتے جاتے رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain