لاہور(بی این پی)ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ نئے پروگرام کے تحت دو دن تاخیر کے ساتھ کراچی میں 24 ستمبر کو کھلاڑیوں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیمپئَنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے مسقط میں ہوگا اوربیس اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔
