تازہ تر ین

سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں نہیں:صباقمر

لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ملکی فلمیں و ڈرامے اب بیرون ممالک میں شناخت بناچکے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر ملکی فنکاروں کو منفرد مقام عمدہ پرفارمنس کی بنا پر مل رہا ہے۔ بھارتی فلم ہندی میڈیم کی شہرت سے ایک نئی پہچان ملی جس کا احساس بالخصوص بیر ون ممالک کے دوران ہوا۔ ڈرامہ سیریل باغی کے کردار نے تو ایک نئی صبا قمر کو جنم دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ انکا کہنا تھا اب پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں کے سحر سے نکل چکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر پاکستانی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حق میں نہیں ہوں۔ ہمیں معیاری اور بامقصد فلمیں بنانا ہونگی۔ انہوں نے کہا شادی کے بارے میں کم ہی سوچتی ہوں۔ پریشانیوں اور مشکلات سے نہیں گھبراتی ، چیلنج خوشی سے قبول کرتی ہوں، انہوں نے کہا کام میں مقابلہ کرنا اچھا لگتا ہے۔ٹی وی فنکاروں کا اب فلمی فنکاروں سے کوئی مقابلہ نہیں رہا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain