تازہ تر ین

لیگی حکومت نے اتنا قرض لیا ہمارے بچوں کے بچے بھی مقروض کر دئیے : فواد چوہدری

اسلام آباد (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پانامہ کے چکر میں موٹروے اور آئیرپورٹس کے اعلان ایسے کئے جیسے سٹریپسلز کی گولیاں تقسیم کر رہے ہیں،گزشتہ حکومت نے مہنگے ترین قرضے لیکرکھلونے بنائے گئے،قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب،، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں ، زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں ،پنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،اورنج ٹرین منصوبہ بنانے کیلئے300ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اب اس کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے ،امیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا ،عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے اور عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت نے قرضے لیکر آنیوالی نسلوں کو مقروض کر دیا ،گزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے مجموعی خسارہ 7.2فیصد پر ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں جاری مالیاتی خسارہ5گنا بڑھا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں۔ہمیں چندہ جمع کرنے کا طعنہ دیا جا رہا ہے ،تنقید کرنے والی دونوں جماعتیں بتائیں بھی تو سہی کہ اب چندے کے علاوہ حل کیا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب،، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے مہنگے ترین قرضے لیکرکھلونے بنائے گئے ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے10سال میں 11ٹریلین روپے خرچ کئے،پنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،میٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ قومی اداروں کی بری حالت ہے ، تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوشش کی ہے کہ اصلاحات لائیں ،سبسڈی صرف غریب کو دینے کی کوشش کی ۔انہوںنے کہا کہ امیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سارک کانفرنس کے نام پر 33گاڑیاں 98کروڑ روپے میں خریدی گئیںاور اس کی مینٹینس کیلئے 35کروڑ خرچ ہوئے انہوںنے کہاکہ کسی وزیراعظم نے ایسے اقدامات نہیں کیے جو وزیراعظم عمران خان نے کیے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کا ایک ایک وعدہ پورا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے پانامہ کے چکر میں جہاں گئے وہاں موٹروے اور آئیرپورٹ کا اعلان کر کے آگئے۔سابق وزیر اعظم نے موٹروے اور آئیرپورٹس کے اعلان ایسے کئے جیسے سٹریپسلز کی گولیاں تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش خوش آئندہ ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت میں آکر وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا تھا، نواز شریف نے ایئرپورٹ اور موٹر ویز کا اعلان ایسے کیا جیسے گلے کی گولیاں بانٹی جاتی ہیں،گزشتہ پانچ سال کے دوران شہباز شریف نے گیارہ ہزار ارب روپے خرچ کیے، مہنگے قرضے لے کر کھلونے بنائے گئے، میٹرروز تو بنائی گئیں لیکن اب حکومت پنجاب کو ان بسوں کو چلانے کے لئے 8 ارب روپے سالانہ چاہئیں، میٹرو ٹرین چلانے کے لئے ہر سال 20 ارب روپے درکار ہیں۔ سارک کانفرنس کے لئے 98 کروڑ میں 33 گاڑیاں خریدی گئیں، جس کے لئے گاڑیاں خریدی گئیں وہ کانفرنس بھی نہیں ہوئی اور ان ہی گاڑیوں کی دیکھ بھال پر 33 کروڑ خرچ کردیئے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں خسارہ 5 گنا بڑھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا، میثاق معیشت کی تجویز بہت اچھی ہے لیکن ان تجویز دینے والوں کی طرف داری ختم ہونی چاہیے، جس انقلاب کا وعدہ ہم نے پاکستان کے لوگوں سے کیا وہ پورا کیا، ہمیں کہا جا رہا ہے کہ وفاقی وزیروں کو کام کا تجربہ نہیں ہے، سابقہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا موازنہ ہماری ایک ماہ کی کارکردگی سے کرلیا جائے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی صرف تنقید نہ کرے، بحران کا حل بھی بتائے، کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دار نئی حکومت ہے، اپوزیشن لیڈر ہی ذمہ داروں کا تعین کر دیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain