Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہاکی کوچ حسن سردار کی منصب سنبھالتے ہی فنڈز کی فریاد

    By Daily Khabrainستمبر 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی)رولینٹ اوٹیمن کی جگہ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے جانے والے اولمپیئن حسن سردار نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹیمن کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد لیجنڈ سابق کپتان حسن سردار کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، حسن سردار نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے فنڈز کی فراہمی کی اپیل بھی کردی ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردار کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث بہت سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں اورکھلاڑی بھی پریشان ہیں، جب کہ بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ بھی سر پر ہے یہ ملک کی عزت کا سوال ہے، فنڈز کے بغیر ورلڈ کپ کی تیاری اچھی نہیں ہو سکتی، اس لئے حکومت جتنی جلدی گرانٹ جاری کرے گی قومی کھیل کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔حسن سردار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز اب ساتھ نہیں رہے، اب ہم ریحان اور ثقلین کے ساتھ مل کر ٹیم کو تیار کریں گے۔ ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پینلٹی کارنر اور دفاع کے شعبے کو بہتر بنانا ہدف ہے۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لینا چاہیے تھا لیکن اچھے نتائج نہیں آئے۔ اب ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دینا ہے۔راشد محمود، شفقت رسول اور کپتان رضوان کے کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر چیف کوچ نے واضح کیا کہ لیگ کھیلنے والے تین کھلاڑیوں کو براہ راست ٹیم میں منتخب کرنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ہالینڈ میں لیگ میچز کھیل کر اپنی پرفارمنس کو بہتر کررہے ہیں۔ اگر ان میں سے جلد کوئی فری ہوگیا تو کیمپ میں آجائے گا، ہمیں ان کے باہر کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا

      بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے

      یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.