لاہور(کرائم رپو رٹر)ہیلمٹ کے استعمال سے زندگیاں محفوظ، جیب غیر محفوظ، ہیلمٹ کے استعمال سے شہریوں کی زندگیاں محفوظ، مگر جیب غیر محفوظ ہوگئی۔ ہیلمٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ۔ دکانداروں کی چاندی ہو گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 23 ستمبر کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ مال روڈ پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ لازمی استعمال کرنا ہوگا۔ جس کے بعد ہیلمٹ کی قلت ہو گئی ہے مارکیٹ میں۔ دوسری جانب شہریوں کی جانب سے شکوہ کیا جا رہا ہے کہ 1000 روپے والا ہیلمٹ تین ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم پر یہ ظلم ہو رہا۔ قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سٹاک کی مارکیٹ میں قلت ہے۔ کیونکہ ایک لاکھ ہیلمٹ موجود تھا مگر لاہور میں موٹر سائیکل کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب غیر معیاری ہیلمٹ کی فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد تحریک انصاف کے منیب سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
