لاہور (شعےب بھٹی )نواز شرےف کی اڈیالہ جیل میں قےد کے2ما ہ سے زائد دنو ں میں جیل میں ہو نے والی خاص سر مےو ں کے حوالے سے اہم انکشافا ت ہو ئے ہیں ۔ با خبر ذرا ئع کا دعو ی ٰ ہے کہ آئی جی جیل خا نہ جا ت مزرا شاہد بےگ کی جا نب سے تما م عملے کو سختی سے ہدا ےت تھی کہ سابق وزےر اعظم جنہےں” بےٹر کلا س“ ملی تھی کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو نی چا ہےے ، جبکہ پہلی ملاقات میں آئی جی جیل خا نہ نے نواز شرےف سے اظہا ر کےا کہ (سر ) آپ ہما رے مہمان ہیں اور سابق وزےر علی ٰ پنجاب شہبا ز شرےف جو آپ کے چھو ٹے بھا ئی ہیں کی خصوصی شفقت کی وجہ سے ہی آئی جی شپ ملی ہے لہذا میں قانو نی طو ر پر کچھ نہیں کر سکتا لےکن آپ کو ےہا ں کو ئی تکلےف نہیں ہو گئی ، ذرا ئع کا مزےد کہنا ہے کہ جس دن نواز شرےف کی سزا معطلی کے احکاما ت ہو ئے اس دن بھی آئی جی جےل خا نہ جا ت نے سب سے پہلے اپنے مو با ئل نمبر کے و اٹس اےپ سے مذکو ر ہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے نمبر پر کا ل کی اور نواز شرےف سے با ت کرتے ہو ئے بتا ےا کہ (سر ) خوشخبر ی ہے جس پر نواز شرےف نے شکرےہ کا اظہا ر کےا ۔ ذرا ئع کا مزےد کہنا ہے کہ جےل میں نواز شرےف سے خفےہ طو ر پر اےک درجن سے زائدایسے افرا د کی ملاقاتےں ہو ئی جن کا کو ئی ر ےکا رڈموجود نہیں ہے ان میں بہت سے سول و عسکری بیوروکریٹس کے علاوہ ایسے سیاسی رہنما بھی شامل تھے جنہوں نے انہیں اپنے موجودہ سیاسی موقف کو تبدیل کرنے کے لیے پیغام پہنچایا ۔جبکہ جیل میں لگے کےمرے میں ان کی وےڈےو اور رےکا رڈنگ تک بھی ختم کروادی گئی ہے ۔ ذرا ئع کا دعو ی ٰ ہے کہ نواز شرےف کو جیل میں( مشقتی )کی معا ونت حا صل تھی،ذرائع نے مزید بتایا کہ میا ں نواز شرےف کوکچھ افرا د سے با ت کرتے ہو ئے سنا ہے جس میں انہو ں نے پہلی رات بغیر بستر کے سونا پڑا اور کھانے کیلئے بدبو دار قیمہ دئیے جانے کے حوالے سے کچھ نا معلوم دوستوں سے اظہا ر کیا تھا اور ان کاکہنا تھا کہ مجھے ایک مخصوص اخبارہی پڑھنے کیلئے مہیا کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات سے رابطہ کرنے کی بار بار کوشش کی گئی لیکن ان کا موقف نہ مل سکا۔
