تازہ تر ین

بجلی ایک روپے 16 پیسے مہنگی ، آئندہ ماہ 16 ارب اضافی وصول ہونگے

اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 16 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداوار ی لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اگست میں 4 روپے 75پیسے وصول کئے گئے صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain