ممبئی( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کو فلم”من مرضیاں“میں خراب اداکاری کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اداکار ابھیشیک بچن نے تقریباً دوسال بعد فارغ بیٹھنے کے بعد حال ہی میں فلم”من مرضیاں“کے ساتھ ایک بار پھر بالی ووڈ میں انٹری دی ہےابھیشیک کو اس فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں تاہم فلم شائقین کو زیادہ متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ ابھیشیک پر ڈالتے ہوئے انہیں ذمہ دار قرار دے رہے یں۔ ڈاکٹر ہرشوردھن نامی صارف نے ٹوئٹر پر ابھیشیک بچن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ”جونیئر بچن نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان میں ایک اچھی فلم کو ناکام کرانے کی قابلیت موجود ہے، اس کے ساتھ ہی اس نے بالی ووڈ میں اقربا پروری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے اسٹار کڈز کو اداکاری نہیں ا?تی لہٰذا اب وقت ا?گیا ہے کہ ابھیشیک سمیت تمام اسٹار کڈز کو ٹھیلے پر وڑاپاو¿ بیچنا شروع کردینا چاہئیے۔
