تازہ تر ین

دہشتگردی کی بڑی کاروائی ناکام ، 2 فوجی جوان شہید ، 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں بڑا آپریشن، لشکر جھنگوی، داعش کے تین مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کندکلی زرد غلام جان میں انٹیلی جنس بیس معلومات پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور داعش کے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں خبیب، شعیب اور وحید شامل ہیں جو 2004ءسے مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمین گاہ سے 4 خواتین اور 5 بچوں کو بھی بازیاب کروایا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف ، ایک پی کے مشین گن اور 3 پستول بھی برآمد کیے گئے۔ بازیاب کرائے گئے اسلحے میں مشین گن، کلاشنکوف کے 200 راﺅنڈر اور چائنہ گن کے راﺅنڈز بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈیز، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا پنجگور نا معلوم شرپسندوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پہاڑی علاقے میں ملزمان کی تلاش۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پھل آباد میں نامعلوم شرپسندوں نے ایف سی کے جوانوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک نورحسن شہید ہوگئے جبکہ تین جوان ارشاد، نصیب اللہ اور بلخ ایاز زخمی ہوگئے جنہیںبعدازاںفوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا سیکورٹی زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردیا گیا۔ ایف سی نے کوہلو میں آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے رد الفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کوہلو میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کا رروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا گیا قبضے میں لئے گئے 54 عدد82 مارٹر گولے،3740 عدد 12.7 ایم ایم گن کے راﺅنڈز،16095 راﺅنڈ ، ایل ایم جی95 میٹر پرائما کارڈ اور بارودی مواد شامل ہے واضح رہے دہشت گردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا ہوا تھا بروقت اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنا دیئے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain