مری(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے مری کے رہائشی شہید کیپٹن جنید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کیپٹن جنید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے شہید کیپٹن جنید کی قبر پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شہید کیپٹن جنید کے اہلخانہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور شہدائ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کیپٹن جنید نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
