پٹنہ(ٹرینڈی نیوز)دریائے گنگامیں اشنان کرتی عورت سے اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کردی گئی۔ہندوستان ٹائمزکے مطابق بہارکی 45سالہ عورت گنگامیں مذہبی رسومات ادا کررہی تھی کہ دوملزموں نے اسے پکڑلیا۔ ویڈیومیں بیچاری عورت ان کی منتیں کررہی ہے کہ وہ کم ازکم گنگاکے تقدس کاہی خیال کرلیں۔ملزموں نے باری باری زیادتی کی ،اس دوران وہ ویڈیوبھی بناتے رہے جوبعدمیں سوشل میڈیاپرڈال دی گئی،جس کے بعدپولیس نے انھیں گرفتارکرلیا۔مقامی دیہاتیوں نے الزام لگایاکہ متاثرہ عورت مقدمہ درج کرانے گئی توپولیس نے انکارکردیاتاہم ایس پی کی طرف سے نوٹس لینے کے بعدکارروائی کی گئی۔
