تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر انتخابات انعقاد سے قبل ہی ناکام

سرینگر (نیٹ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں چارمرحلوں پر مشتمل شہری حکومتوں کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ چھ سو چوبیس میونسپل وارڈوں میں سے شوپیاں، کلگام اور پلوامہ کی ایک سو ستتر وارڈوں میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں، جبکہ دو سو پندرہ وارڈوں میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ انتخابات رواں ماہ کی آٹھ، دس، تیرہ اور سولہ تاریخ کو ہوں گے۔ گریٹر کشمیر کی رپورٹ کے مطابق ایک سو ستتر وارڈوں میں امیدوار نہ ہونے کا مطلب ہے کہ ایک لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے۔ دو سو پندرہ وارڈوں میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ور یہاں بھی ایک لاکھ سسے زائد ووٹر پولنگ سٹیشنوں پر جانے کی زحمت کے بجائے گھروں میں آرام کریں گے۔ میونسپل انتخابات کا پرامن انعقاد گورنر کی ماتحت انتظامیہ کے لیے چیلنج ہے۔ انتظامیہ نے امیدواروں کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی چار سو اضافی کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain