تازہ تر ین

موسیٰ خان کے کامیڈی سیٹ کام ” دغا باز رے “ کی ریکارڈنگ

لاہور( شوبزڈیسک)کامیڈی سیٹ کام ” دغا باز رے “ کی لاہور کے مختلف مقامات پرریکارڈنگ جاری ہے ۔ اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر شازی خان اورپروڈیوسر مبین ملک ہیں ۔ سیٹ کام میں لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی کثیر تعداد کام کر رہی ہے ۔جس میں ذوالقرنین حیدر، راحیلہ آغا،نشو بیگم،راشد محمود،خالد بٹ،ذکیہ بٹ،صالح خان ،شیزا خان، علینہ چوہدری ،محرمہ علی ،فاریہ وسیم، شاہ رخ علی، علی خان،حامد خان،مہوش ،سجل،ندیم نایاب شامل ہیں۔ سیٹ کام میں موسی خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔موسی خان نے کہا کہ یہ غیر معمولی پراجیکٹ ہے جو یقینا دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ جب یہ آن آئیر ہوگا تو لوگ بلبلے کو بھو ل جائیں گے ۔انہوںنے بتایا کہ میں نے ایک پٹھان گجر کا کردار ادا کیا ہے۔

جو کہ بہت چیلنجنگ ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain