تازہ تر ین

”جب خاتون حاملہ ہوتی ہے تو اسے کوئی بیماری یا۔۔۔“ ثانیہ مرزا میدان میں آ گئیں ،تنقید کرنے والوں کو ایسا جواب دیدیا کہ ہر کسی کے منہ پر تالا لگوا دیا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی معروف کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی تو اس وقت ہٹ ہے اور چاہے بھارتی ہویا پاکستانی میڈیا دونوں ہی جوڑے کے ننھے مہمان کے منتظر ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے حال ہی میں کچھ فوٹو شوٹس کروائے ہیں جس میں وہ حاملہ خواتین کیلئے بنائے گئے خصوصی لباس پہنے ہوئے نظر آتی رہی ہیں جبکہ وہ وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں۔یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کسی بھی نہیں چھوڑتے ہیں اور ایسا ہی کچھ کہیں ثانیہ مرزا کے ساتھ بھی پیش آیا جس کے باعث انہوں نے ٹویٹر پر انتہائی سخت پیغام جاری کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیدیاہے۔ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ان لوگوں کیلئے نصیحت (خصوصی طور پر جو کہ مرد ہونے لگے ہیں ) جو سوچتے ہیں حاملہ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ آپ نو مہینے کیلئے لمبی نیند میں یعنی غائب ہو جائیں ،گھر بیٹھو ، اس حالت میں اور شرمندگی محسوس کرو ، ، تو جب خاتون ماں بننے والی ہوتی ہے تو یہ کوئی بیماری نہیں ہے یا پھر وہ اچھوت یا مردہ نہیں ہوجاتی ، وہ عام انسان ہی رہتی ہیں اور انہیں بھی عام زندگی گزارنے کی اجازت ہے ، مہربانی فرما کر ذرا اپنی عقل استعمال کرو اور سوچو تم بھی اپنی ماں کے پیٹ سے ہی آئے ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain