لاہور (ویب ڈیسک )دنیا بھر میں پیغامات کی رسائی کی سب سے مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کے فیچر میں تبدیلی کردی۔واٹس ایپ نے اپنے سب سے کارآمد فیچر ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ میں تبدیلی متعارف کرادی ہے اور اب آپ اپنے بھیجے گئے پیغام کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکینڈ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایاکہ اگر آپ کوئی پیغام کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کرتے ہیں لیکن پیغام وصول کرنے والے کو 13 گھنٹے 8 منٹ 16 سیکینڈ میں منسوخی کی درخواست موصول نہیں ہوتی رو آپ کا پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔لہذا بعض صارفین کیلئے یہ ایک بری خبر بھی ہو سکتی ہے کیوںکہ ان کے نزدیک وہ ایک پیغام کو بعد میں ڈیلیٹ کر سکتے تھے لیکن مقرر وقت گذرنے کے بعد اب وہ ایسا نہ کر سکیں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پیغام وصول کرنے والے کا موبائل فون بند ہو اور مقررہ وقت گزز جائے تو بعد میں آپ پیغام ڈیلیٹ نہیں کرسکتے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایسا اقدام ان صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے جو غلط فائدہ اٹھا کر ہفتوں، مہینوں اور برسوں بعد پیغامات کو منسوخ کرتے ہیں۔خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا اور اس سے غلطی سے پیغام بھیجنے والوں کو کافی سہولت فراہم کی گئی تھی۔تاہم اس فیچر کے آنے کے بعد اس فیچر کا غلط استعمال بھی کیا جارہا تھا، جس کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے تبدیلی متعارف کروائی۔