تازہ تر ین

پاکستان اور نیوزی لینڈ اے آج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل

ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ آج بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، پاکستان اے ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو چار روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز 2-1 سے نیوزی لینڈ اے ٹیم کے نام رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain