تازہ تر ین

اعصام سوئس انڈورزکے فائنل 8میں ہمت ہارگئے

جنیوا(آئی این پی) اعصام الحق قریشی سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے انکو کوارٹر فائنل میچ میں چلی کے جولیو پیرالٹا اور ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے یونانی جوڑی دار سٹیفانوس کو چلی کے جولیو پیرالٹا اور ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کا چیلنج درپیش تھا جس میں چلی کے جولیو پیرالٹا اور ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اعصام اور سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain