تازہ تر ین

موسیقار ”خواجہ خورشید انور “کی 34ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستان کے نامور موسیقار ”خواجہ خورشید انور “کی 34ویں برسی کل منائی جائے گی۔خواجہ خورشید انور 21 مارچ 1912ءکو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے استاد توکل حسین سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ۔ 1952ءمیںفلمی صنعت سے وابستہ ہوگئے۔ 18 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ 1955ءمیں انہوں نے فلم انتظار کےلئے بہترین کہانی نگار، بہترین موسیقار اور بہترین فلم ساز کے صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کئے۔ زہر عشق، گھونگھٹ اور ہیر رانجھا کی موسیقی ترتیب دینے پر انہیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔ان کا ایک بڑا کارنامہ راگ مالا اور آہنگ خسروی ہے جس کے ذریعہ کلاسیکی موسیقی کے معروف گھرانوں کے 90 راگ محفوظ کردیئے گئے ہیں۔

خواجہ خورشید انور 30 اکتوبر 1984ءکو اس دنیا سے رخصت ہوگئے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain