ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی فلم ”بازار“ اپنی ریلیز کے پہلے ہی روز آن لائن لیک ہوگئی اور متعدد غیر قانونی ویب سائٹس پر باآسانی دستیاب ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ”بازار“ ریلیز کے پہلے روز ہی آن لائن لیک ہوگئی، فلم کو نہ صرف آن لائن دیکھا جاسکتا ہے بلکہ متعدد ویب سائٹس سے مفت ڈاو¿ن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔فلم ”بازار“ کے لیک ہونے والے ورڑن کو ہینڈی کیم کیمرے سے فلمایا گیا ہے لہٰذا فلم کی پرنٹ کوالٹی اوسط درجے کی ہے تاہم چند ویب سائٹس پر فلم کا ایچ ڈی ورڑن بھی موجود ہے۔
فلم ”بازار“ نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم نے سیف علی خان کی دیگر فلموں کے مقابلے میں ریلیز کے پہلے روز بہت اچھا بزنس کیا ہے تاہم فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلم کی آن لائن لیک کا اثر اس کے بزنس پر پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ فلم ”بازار“ میں سیف علی خان نے ایک گجراتی بزنس مین کا کردار نبھایا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ چترانگدا سنگھ، رادھیکا آپٹے اور روہن مہرا شامل ہیں۔