ممبئی (شوبزڈیسک)ہدایتکار وجے کرشنا اچاریہ اور عامر خان نے اعتراف کیا کہ ٹھگس آف ہندوستان میں فرنگی کا کردار دراصل کئی افراد کے حلیے، عکس اور اسٹائل کا چربہ ہے۔یعنی عامر خان کے کردار کے لیے ایسا لباس تیار کیا گیا، جو کسی ایک فرنگی شخص کے لباس سے ملتا جلتا نہیں بلکہ ان کا لباس متعدد افراد کے لباس کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا۔ویڈیو میں لباس تیار کرنے والی ڈیزائنرز نے بتایا کہ انہیں جہاں عامر خان کا لباس تیار کرنے میں سب سے زیادہ مشکل پیش آئی، وہیں انہیں فاطمہ ثنا شیخ کا انتہائی دیدہ زیب اور نفیس لباس تیار کرنے میں مشکل پیش آئی۔ساتھ ہی ڈیزائنرز نے بتایا کہ انہیں کترینہ کیف کے لیے سریا ڈانسر کا نیم عریاں لباس تیار کرنے میں بھی وقت لگا۔ویڈیو میں فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ وہ شوٹنگ سے 3 گھنٹے قبل سیٹ پر پہنچتی تھیں، تاکہ وہ لباس پہن اور میک اپ کر سکیں۔ سی طرح کترینہ کیف نے بھی بتایا کہ انہیں سریا ڈانسر کا لباس پہن کر اور کردار ادا کرکے بہت مزہ آیا اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
