لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ سوہائے علی ابڑو ڈرامہ سیریل سرخ چاندنی میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی کا کردار کریں گی جسے ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید پروڈیوس کررہی ہیں اور اس کی کاسٹ میں سمیع خا ں،منشاپاشا،حسن احمد،لبنی اسلم اور اسد صدیقی سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔کہانی اسما نبیل نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکٹر شاہد شفاعت ہیں۔اس بارے میں سوہائے علی نے بتایا کہ جب مجھے اس کہانی بارے پتہ چلا تو میں فوری طور پر کام کے لئے تیار ہوگئی کیونکہ یہ صرف ایک ڈرامہ ہی نہیں بلکہ ایک معاشرتی تحریک بھی ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں آئے روز خواتین تیزاب گردی کا شکار ہوکر زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتی ہیں جنہیں بعد میں کوئی بھی قبول نہیں کرتا۔
