تازہ تر ین

شیخوپورہ میں 6 شادیاں کرنے والا شخص بیوی کے ہاتھوں قتل

شیخوپورہ(ویب ڈیسک) چھ شادیاں کرنے والے شخص کو اس کی ہی ایک بیوی نے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے الف ٹاو¿ن میں 70 سالہ شخص اصغر عرف کالو کو اس کی بیوی نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اصغر عرف کالو نے چھ شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ 4 بیویوں اور 17 بچوں کے ساتھ ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے شوہر کو نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور پھر اسے گولی مار دی۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مقتول شوہر اس پر تشدد کرتا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain