تازہ تر ین

چند افراد نے ایک فلم کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی سختی دکھائی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم ”ٹھگس آف ہندوستان “میں جلوہ گر ہوئے، اس فلم سے ان کے مداحوں کو بہت سی امیدیں وابستہ تھی، تاہم فلم کی ریلیز کے بعد ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔فلم کی ناکامی کے حوالے سے بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں کافی دکھی ہوں، جب ایسا میرے ساتھ ہوا تھا تب میں اتنا اداس نہیں تھا، لیکن اب مجھے کافی افسوس ہورہا ہے، ایسے کئی افراد ہیں جنہوں نے سینما کے لیے بہترین کام کیا، عامر خان اور امیتابھ بچن ان ہی لوگوں میں سے ہیں، ایک فلم اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی، ہم میں سے کوئی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے دنیا کی سب سے اچھی فلم بنائی ہے ۔شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ’گزشتہ 10 سالوں میں اگر کسی نے ہندی سینما میں سب سے بہترین کام کیا تو وہ عامر خان اور امیتابھ بچن ہیں، تو اگر ان کی ایک فلم آپ کی ان توقعات پر پوری نہیں اتری، آپ جس کی آپ امید کررہے تھے، تو کیا آپ ان سے ان تمام کام کا کریڈٹ بھی واپس لے لیں گے؟ میرے خیال سے کچھ لوگوں نے ایک فلم کے معاملے پر کچھ زیادہ سختی دکھائی، لیکن وہ سب بہترین فنکار ہیں جو اس سے بہتر ابھر کر سامنے آئیں گے‘۔کنگ خان کے مطابق ’میں عامر کو گزشتہ 20 سال سے جانتا ہوں، ایسی کوئی فلم نہیں جس میں اس نے اپنا بہترین کام نہ دیا ہو، اور اگر کوئی ہے جو عامر سے بہتر کام کرسکتا ہے وہ امیتابھ بچن ہیں، اس عمر میں ایسا کام اور ایسا ٹیلنٹ قابل تعریف ہے‘۔اس فلم میں عامر اور امیتابھ کے ساتھ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم کی ریلیز سے قبل تجزیہ کاروں اور مداحوں کا ماننا تھا کہ یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوگی، تاہم ریلیز کے بعد سامنے آنے والے ریویوز نے اس کی کمائی کو بری طرح متاثر کیا۔بھارتی تجزیہ کاروں نے عامر خان کی فلم کو منفی ریویوز دینے کے ساتھ ساتھ فلم کی کہانی، ہدایت کار وجے کرشنہ اچاریا اور پوری کاسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔نے اپنی ریلیز کے پہلے روز تو 50 کروڑ بھارتی روپے کمائے تاہم، اگلے ہی دن سے اس کی کمائی متاثر ہونا شروع ہوگئی۔تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بنائی جانے والی اس فلم نے اب تک 150 کروڑ بھارتی روپے سے بھی کم کمائی کی ہے جس کے ساتھ ہی اس فلم کا شمار رواں سال کی فلاپ فلموں میں ہوچکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain