تازہ تر ین

معروف مسیجنگ سروس واٹس ایپ نے صارفین کو ڈیٹا اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) معروف میسجنگ سروس واٹس ایپ نے صارفین کو ڈیٹا اسٹوریج کی سہولت بھی مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کی سہولت کے لئے واٹس ایپ نے رواں برس معروف سرچ انجن گوگل سے معاہدہ کیاجس کے تحت رواں ماہ نومبر سے صارفین کو اسٹوریج ڈیٹا محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سروس کے تحت صارفین واٹس ایپ سرور اور جی میل پر 15 جی بی تک بیک اپ ڈیٹا محفوظ کرسکتے ہیں لیکن گوگل معاہدے کے تحت اب اسٹوریج کی جگہ مکمل طور پر فری ہوگی۔جو صارفین اس سہولت سے فائدہ ا±ٹھانا چاہتے ہیں وہ اپنے موبائل فون میں واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کرصرف چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں جس سے واٹس ایپ کا سارا ڈیٹا خود بخود محفوظ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل معروف مسیجنگ اپیلی کیشن ”واٹس ایپ” نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ”ڈارک موڈ”فیچر کی تیاری شروع کردی تھی۔ وہ واٹس ایپ صارفین جنہیں کم روشنی کی وجہ سے چیٹ کرنے میں دقت پیش آتی ہے یا پھر واٹس ایپ کی موجودہ تھیم کی وجہ سے آنکھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے تو ایسے صارفین کے لیے کمپنی نے ”ڈارک موڈ” فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا۔واٹس ایپ بیٹا انفو نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرمیں میں بتایا کہ واٹس ایپ نے بالآخر ”ڈارک موڈ” پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور یہ فیچر اینڈرائڈ موبائل فونز اور آئی فونز کے لیے دستیاب ہوگا جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے ”بلیک تھیم” کا انتخاب کرسکیں گے۔اس فیچر کے کئی فوائد ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ رات کے اوقات یا کم روشنی میں یہ فیچر نہ صرف آنکھوں کے مسلز میں پیدا ہونے والے تناو¿ کو کم کرے گا بلکہ اس تھیم کے ذریعے بیٹری بھی نسبتاً کم استعمال ہوگی۔واٹس ایپ کے ”ڈارک موڈ” فیچر کی دستیابی کے لیے حتمی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان یہی ہے کہ بہت جلد اسے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن دنیا بھر میں پیغام رسانی کی ایک مقبول ترین ایپلی کیشن ہے جسے صارفین پیغام رسانی ، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایپلی کیشن کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ صارفین ایپلی کیشن میں ہونے والی تبدیلیوں اور اس میں شامل کیے جانے والے نئے فیچرز کو استعمال کر سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain