تازہ تر ین

ناجائز بچہ چھپانے والی ماں کو عبرت کی مثال بنا دیا گیا

پیرس(ویب ڈیسک) فرانس کے علاقے میں ایک خاتون کی جانب سے اپنا گناہ چھپا نے کی خاطر کی گئی عجیب و غریب حرکت نے دنیا بھر کے لوگوں کو چکرا کر رکھ دِیا ہے۔ فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں مقیم50سالہ میریا ڈی کروز ایک شادی شدہ خاتون ہے جس کے تین بچے ہیں۔ کچھ سال قبل اس نے ایک شخص ناجائز تعلقات استوار کیے جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔چند وجوہات کی بناء پر اسے حمل گرانے کا موقع نہ مِلا سکا۔ اور یوں آج سے دو سال قبل اس نے ایک ناجائز بچی کو جنم دِیا۔ میریا نے بدنامی اور خِفت کے ڈر سے اپنے خاوند اور بچوں سے اِس بچی کو مسلسل دو سال تک گاڑی کے بوٹ (پچھلی جانب کی خالی جگہ) میںپائے رکھا۔بچی کا پتا اس وقت لگا جب ایک کار مکینک گیراج کے اندر گیا۔اس سے قبل کروز نے مکینکس سے کہا تھا کہ وہ ڈِگی کو نہ چھیڑیں۔کیونکہ وہ سامان سے بھری ہوئی ہے۔ مکینک ڈینس لاٹر نے فرانس ٹی وی کو بتایا ”میں اور میرا ساتھی گاڑی کا کام کر کے گیراج سے باہر آنے ہی والے تھے کہ ہمیں کسی جاندار کی آوازیں سنائی دیں۔ ہمارا پہلا خیال یہی تھا کہ شاید اندرکوئی بِلی وغیرہ ہو گی، تاہم دوبارہ آواز سنائی تو ہم نے غور کیا کہ یہ انسانی آوازگاڑی بونٹ میں سے برآمد ہو رہی تھی۔میں نے پچھلا دروازہ کھول کر دیکھا تو وہاں ایک بدبودار بیسن کے قریب صندوق رکھا ہوا تھا۔میں نے اس تعفن زدہ صندوق میں جھانکا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیاکہ گندگی سے بھرپور صندوق میں ایک انتہائی لاغر اور نحیف بچی بِنا کپڑوں کے لیٹی ہوئی تھی۔ مگر اس صندوق سے نکلنے والی بدبو اتنی تیز اور ناقابل برداشت تھی کہ مجھے یکایک پیچھے کو ہٹنا پڑا۔ہم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔“ مکینک نے بتایا کہ بچی کو صندوق سے باہر نکالنے والے فائر فائٹر عملے کا کہنا تھا کہ اگر اسے باہر نکالنے میں اور آدھ گھنٹہ کی تاخیر کر دی جاتی تو اس کی موت واقع ہو جاتی۔ بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت میں ملزمہ پر اپنی بچی کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ماحول میں رکھ کر اس کی جان خطرے میں ڈالنے پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خوراک کی کمی کا شکار ہونے کے باعث بجی کی نشوونما بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس میں کئی جسمانی پیچیدیاں جنم لے چکی ہیں۔ ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم ہسپتا ل میں بچی کی نگہداشت اور صحت کی بحالی کے لیے پوری توجہ صرف کر رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain