تازہ تر ین

احتساب سب کیلئے ،پالیسی کامیاب رہی :چیئر مین نیب

اسلام آباد(آئی این پی )قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب کی ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی کامیاب رہی ہے، نیب افسران نئے عزم کے ساتھ بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، وہ بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ نیب کی جانب سے کئے گئے بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں اصلاحات کی گئی ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب افسران کی محنت، شفافیت، عزم اور میرٹ کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب افسران بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ان سے شہریوں سے لوٹی گئی محنت کی کمائی کو واپس لانے کیلئے اپنی کوششیں دوگنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، آگاہی و تدارک سمیت نیب کے تمام شعبوں کی مجموعی خوبیوں اور خامیوں کا ادارہ جاتی سطح پر تفصیل سے جائزہ لے کر فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو مو ¿ثر انداز میں نمٹانے کیلئے، شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انویسٹی گیشن اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب واحد ادارہ ہے جس نے وائٹ کالر کرائم کی انویسٹی گیشن کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اسلام آباد میں پہلی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کرکے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے جس سے انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز نمٹانے کیلئے معیاری اور ٹھوس شواہد حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، نیب نے معیاری اور مقداری بنیادوں پر نیب کے تمام بیوروز کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن کا نظام وضع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 55 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں، بدعنوانی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے، یہ نیب کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، نیب واحد ادارہ ہے جس نے سی پیک کے تناظر میں چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک بھر میں 60 پریوینشن کمیٹیاں قائم کی ہیں جس کا مقصد بڑے پیمانے پر لوگوں کے مسائل کے حل اور خدمات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے ان کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے سفارشات اور تجاویز مرتب کرنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain