تازہ تر ین

سدھو کے بھارت متبرکات لیجانے کی تفصیلات آگئیں

لاہور (ا ین این آئی) سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے ساتھ لیجائی گئی سوغاتوں اور متبرکات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشرقی پنجاب کے سینئروزیراورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کرتارپورکوریڈروکے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے جو جمعرات کے روز واہگہ بارڈرکے راستے واپس روانہ ہوئے اور اپنے ساتھ یہاں سے کئی سوغاتیں اورمتبرکات بھی لیکرگئے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کرتارپورصاحب سے اس مقام کی مٹی ساتھ لیکرگئے ہیں جن کھیتوں میں گورونانک دیوجی ہل چلایا کرتے تھے ۔ نوجوت سنگھ سدھوکے مطابق وہ ابھی یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ یہ مٹی کہا ں استعمال کریں گے ۔ اس کے ساتھ دربارصاحب سے منسلک کھیتوں میں اگائے گئے گنے بھی نوجوت سنگھ سدھو ساتھ لیکرگئے ،وہ یہ گنے اپنی اہلیہ کیلئے لیکرگئے ہیں ، نوجوت سنگھ سدھو نے دربارصاحب میں گورونانک دیوجی سے منسوب قبراورسمادھی پرڈالی جانیوالی تین چادریں بھی متبرک سمجھ کرساتھ لے کرگئے اسی طرح انہوں نے تلے کی بنی ہوئی پشاوری چپلیں بھی لیں جو ان کے والد کو کافی پسند ہیں ۔ نوجوت سنگھ سدھوپاکستان سے ایک حنوط شدہ تیتربھی لیکرگئے ہیں جسے وہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندرسنگھ کو تحفہ دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain