اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں دیا میر بھاشا ڈیم کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے اراکین قومی اسمبلی اور پی سی بی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے مملکت فواد چوہدری نے میچ میں حصہ لیا۔بیٹنگ کے لیے جانے سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خوبصورت گراﺅنڈ اور اچھا دن ہے۔میچ پانی کے لیے ہو رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت ماحول کو ہی ترجیح دیتی ہے،فواد چوہدری نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز مد مقابل ٹیم کو ہرا دیں گے۔میں تو میچ میں تباہی مچا دوں گا اور اپوزیشن کا سارا غصہ ادھر ہی نکالنا ہے۔اگر چیف جسٹس صاحب یہاں ہوتے تو ان کو بھی میچ کے لیے بلاتے۔لیکن اپنے دوعوں کے برعکس فواد چوہدری ایک ہی رن پر ڈھیر ہو گئے۔اس میچ میں پارلیمنٹرین الیون نے پی سی بی الیون کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بہت اچھا میچ ہوا اور ہم نے پی سی بی کو ہرایا ہے۔چئیرمین پی سی بی احسان مانی ان کی کلاس لیں گے کہ ہم سے ہار گئے تو آگے کیا جتیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ا میچ کا مقصد پانی اور ماحول کی طرف توجہ دلانا تھا۔خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ بنایا تھا جس میں پورے پاکستان سے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ڈیم فنڈ میں رقوم کے آنے کا سلسلہ جاری ہے،چیف جسٹس اس مقصد کے لیے لندن کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈ نے معاشرے میں ڈیم کی ضرورت کی آگاہی پیدا کی۔رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ 2019ءکے وسط میں دیامیر بھاشا ڈیم اورآئندہ برس فروری میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا۔
