لاہور (خصوصی رپورٹ) تین روز قبل لبرٹی مارکیٹ میں کار سواروں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ماڈل حسن خان کو جس کار پر سوار ہو کر قتل کیا گیا تھا، پولیس نے وہ کار برآمد کرلی جو معروف اداکارہ دیدار کے خاوند حمزہ بھٹی کی نکلی۔ تفصیلات کے مطابق اداکار اور ماڈل حسن خان کو 15 نومبر کو کار سواروں نے معمولی بات پر زبردست تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ 16 نومبر کو سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا ، تاہم عینی شاہدین نے مرسیڈیز کار کا نمبر ایل ای سی سات سو ستتر کا نمبر نوٹ کرلیا تھا جسے گلبرگ پولیس نے برآمد کرلیا ہے جس کا مالک معروف اداکارہ دیدار کا خاوند ہے جبکہ گلبرگ پولیس نے پہلے ہی قتل کا مقدمہ درج کرلیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ مقتول حسن خان ماڈل تھا اور ایک فلم سایہ خدا ذوالجلال میں اداکاری کر چکا تھا۔