پیرس (خصوصی رپورٹ) گزشتہ ماہ خوشبوﺅں کے شہر پیرس میں معروف امریکی ماڈل کِم کرداشین کو نقاب پوش ڈاکووں نے لوٹا اور اب معروف بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں اپنے فلیٹ میں مقیم ملیکہ شراوت پر نقاب پوش افراد نے پہلے آنسو گیس سے شیلنگ کی اور پھر ان کو تشدد کا نشانہ بنا کر وہاں سے فرار ہوگئے۔اس حملے کے وقت ملیکہ شراوت کے ہمراہ ان کے دوست اور فرانسیسی بزنس مین سرل آکسن فینز بھی موجود تھے۔ حملے کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔