لاہور (سپورٹس رپورٹر)نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور ہائیر ہاکی سیریز اوپن میں ہونےوالے دوسرے دوستانہ میچ میں پاکستان نے ازبکستان کو 0-4 سے ہرادیا جبکہ قازقستان نے نیپال کو 0-6 شکست دے دی۔فاتح ٹیم کی جانب سے یرمیک تاشکیو نے چارگولزداغے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے دن کے دوستانہ میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے ازبکستان کو 0-4 سے ہرادیا۔.پاکستان پریذیڈنٹ الیون کی جانب سے اویس ،سمیع،ظہیر،مرتضی یعقوب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر کھیل و نواجوانان امور رائے تیمور خان بھٹی تھے۔ قازقستان نے نیپال کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد6-0سے فتح سمیٹی۔ یرمیک تاشکیو نے 15ویں,25ویں,59ویں اور53ویں منٹ میں چار گول,نوربول نے 18ویں منٹ میں,تائلیک ازبک نے 39ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کیا۔
