کراچی(ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان غازی میں پیش آیا۔ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ کے مطابق علی رضا عابدی جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ علی رضا عابدی پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کی یا پھر ملزمان گاڑی میں تھے۔فائرنگ کی زد میں آ کر علی رضا عابدی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علی رضا عابدی کے والد اخلاق عابدی کے مطابق اُن کے بیٹے کو پیٹ میں ایک گولی لگی تھی۔
