تازہ تر ین

نواز شریف کبھی وزیراعظم ، کبھی جیل میں قیدی با مشقت : ضیا شاہد ،ہیلتھ کئیر کمیشن خود مختار بورڈ بنانے یا توڑنے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں : ڈاکٹر یاسمین راشد ،علیمہ خان ، علیم خان ، پرویز خٹک کیلئے جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی : چانڈیو ، گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کرنیوالا جتنا بھی با اثر ہو سخت کاروائی کرینگے : اعجاز عالم ، چینل۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کہنہ مشق صحافی معروف تجزیہ کار ضیاءشاہد نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ کا یوم ولادت ہی نوازشریف کو سزا ہوئی ہے اور انہیں کوٹ لکھپت جیل لایا گیا ہے اور ان کو بارک نمبر 1اور ان کو بیٹر کلاس بھی دے دی گئی ہے ان کا بھی کل یوم پیدائش ہے۔ قائداعظمؒ جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ایک خواب جو حضرت علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا لیکن عملی جامہ قائداعظمؒ نے پہنایا اور قائداعظمؒ نے دیکھتے ہی دیکھتے کنکروں سے اینٹوں سے مٹی سے ایک عظیم الشان سلطنت کی بنیاد رکھی جو مسلمانوں کی سب سے بڑی بنیاد رکھی جسے ہم اپنی نالائقیوں کی وجہ سے 1971ءمیں اس کا آدھے سے زیادہ حصہ گنوا بیٹھے اور انڈیا نے جارحیت کرکے اپنی فوج بھیج کر مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ کر دیا۔ تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کہا جا سکتا ہے کہ قائداعظمؒ نے بجاطور پر انڈونیشیا اور ملائیشیا سے آبادی کے اعتبار سے رقبہ کے اور آبادی کے اعتبار سے بڑا ملک تھا اس وقت یہ مسلمانوں کی سب سے بڑی ریاست تھی۔ نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خبریں کے رپورٹر شعیب بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کو کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا ہے۔ آصف زرداری کے کیسز کے حوالے جے آئی ٹی کی رپورٹس حیران کن ہیں۔ یہ عجیب تماشا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے لئے جو صدقے کے بکرے خریدے گئے اور آصف زرداری کے لئے وہ بھی رشوت کے پیسوں سے خریدے گئے۔بہرحال یہ الزامات ہیں زرداری صاحب اور لطیف کھوسہ صاحب کو چاہئے کہ وہ ان کے جواب دیں اگر واقعی اس طرح سے ہوا ہے تو یہ بہت افسوسناک بات ہے بلکہ یہ بہت شرمناک بات ہے۔ ضیاءشاہد نے کہا کہ جہاں تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا تعلق ہے وہ الگ چیز ہے۔ مریم نواز اگر جلسے جلوسوں میں جانا بھی چاہیں تو دوسری بات ہے یہ حکومت دیکھے گی کہ کیا وہ عدالتی احکامات ہیں کیا وہ اس کے خلاف تو نہیں چل رہیں۔ آج صبح ہمارے ایوننگ اخبار نے بھی سرخی دی ہے کہ پارٹی کی قیادت اب ان کے ذمے ہے یہ غلط خبر ہے۔ پارٹی کی قیادت ان کے ذمے نہیں لگ سکتی کیونکہ ان کو بھی 10سال کے لئے نااہل کر دیا گیا ہے اور جس کو عدالت نے نااہل کر دیا ہو وہ جب تک اعلیٰ عدالت سے پہلا حکم واپس نہ ہو اس وقت تک وہ سیاست میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ مجھے دکھ بھی ہوتا ہے کہ قرآن پاک کی یہ آیت دہراتا رہتا ہوں جس کا ترجمہ ہے: یہ وہ دن ہیں جن کو ہم لوگوں کے درمیان گردش کرتے رہتے ہیں“ پچھلے سال تک نوازشریف پاکستان کے وزیراعظم تھے آج وقت بدلا ہے اور اتنے حالات تبدیل ہوئے ہیں کہ پہلے وہ نااہل ہوئے پھر وہ وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل ہوئے پھر وہ سیاست سے نااہل قرار پائے اور پھر پارٹی قیادت کے لئے نااہل قرار پائے پھر ان پر فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس ہوئے پھر العزیزیہ کیس میں ان کو دو دن پہلے 7سال کی سزا ہوئی اور سزا بھی بامشقت ہے۔ اب عدالت جو ہے جیل حکام کوئی ہلکی پھلکی مشقت کے لئے کوئی کام دیں گے انسان کانپ اٹھتا ہے اور اللہ سے دعا کرتا ہے کہ یا اللہ ہمیں محفوظ رکھ اور یہ شخص جو کبھی پاکستان کا وزیراعظم تھا آج وہ جیل میں ہے۔ آج قید بامشقت ان کا انتظار ہے ان کو جیل میں اے کلاس بھی نہیں بلکہ بیٹر کلاس ملی ہے اور بیٹر کلاس میں وہ گھر کے کپڑے پہن سکتے ہیں‘ گھر سے کھانا منگوا ستے ہیں‘ گھر کے برتن استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں کوئی نہ کوئی کام ضرور کرنا پڑے گا کیونکہ یہ قید بامشقت ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ آج صبح جیل کے دروازے پر پرویز ملک نے جو ان کے ایم این اے بھی تھے اور پنجاب حکومت کے مشیر بھی تھے ان کی بیگم صاحبہ بھی بڑے عہدے پر تھیں۔ انہوں نے کیک کاٹا۔ نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس میں 20یا 22لوگ موجود تھے۔یہ بڑی بات ہے کہ انہوں نے کیک کا اہتمام کیا لیکن اس سے دوبارہ دوبارہ یاد دلاتا ہوں کہ قرآن پاک کے ارشاد کے مطابق واقعی یہ ایام ہیں جن کو اللہ تعالیٰ گردش دیتے ہیں کوئی سوچ سکتا تھا کہ نوازشریف کی سالگرہ کاٹنے کی تقریب میں صرف 20‘ 22آدمی شریک ہوں گے۔ ضیاءشاہد نے کہاکہ نیب فلیگ شپ کیس لیکر سپریم کورٹ جا رہی ہے۔ نیب اپنے زخم چاٹ رہی ہے۔ نوازشریف کو بری کر دیا گیا تھا وہ دوبارہ تیاری کرکے سپریم کورٹ بھی جا رہی ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ بھی العزیزیہ کا جو کیس ہے جس میں 7سال کی سزا ہوئی ہے کورٹ میں جا رہی ہے۔ دونوں فریقین اپنے اپنے مﺅقف پر عدالت میں جا رہے ہیں اب عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے اس کا کوئی شخص اندازہ کر سکتا ہے نہ کوئی پیش گوئی مناسب ہے۔ یہ عدالتی معاملہ ہو گا۔ (ن) لیگ پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ضیاءشاہد نے کہا وزیراعظم کے باوجود عمران خان اپنے خلاف نوٹس رکوا سکے عمران خان کی بہن کو اس جرم میں جتنی سزا بنتی تھی دے دی گئی۔
وزیر انسانی حقوق پنجاب اعجاز عالم نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے یہاں آج بھی فیوڈل ازم موجود ہے۔ جس کے افراد خود کو حکمران سمجھتے ہیں بچوں اور خواتین پر تشدد میں ملوث ہوتے ہیں۔ یہ وحشی لوگ ہیں جن سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ضروری ہے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اگر تشدد کے واقعہ میں ملوث پایا جائے تو اس کیخلاف بھرپور قانونی ایکشن ہو پنجاب اسمبلی میں گھریلو ملازمین کے حوالے سے ایک بل موو کیا ہے ہم گھریلو ملازمین کو لیبر منسٹری سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تاکہ تمام ملازمین کا ریکارڈ موجود ہو یقینی بنارہے ہیں آج بھی گھر میں ملازم رکھے اس کا اندراج کرائے۔ پنجاب حکومت بچوں پر تشدد کو روکنے کیلئے ایک مربوط نظام بنارہی ہے ہم پہلے سے موجود قوانین میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں کیونکہ جب تک سزائیں نہ ہونگی یہ واقعات جاری رہیں گے‘ خواتین کو بھی انتظامی عہدوں پر لا رہے ہیں تاکہ خواتین اور بچوں کے حوالے سے بہتری آسکے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے آصف زرداری پر لگائے الزامات کا جواب دے رہے ہیں الزام لگانے والوں کا تو منہ بند نہیں کرسکتے قوم جے آئی ٹی کو قبول نہیں کرتی جب بھٹو صاحب کیخلاف فیصلہ آیا تو بڑے بڑے جغادری تعریفیں کرتے تھے وقت گزرنے کے ساتھ اب وہ بھٹو شہید ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مضبوط مالی حیثیت تو سارا ملک جانتا ہے عمران خان نے محل کہاں سے بنایا ہے علیمہ خان، علیم خان، وزیراعلیٰ کے پی کے کیخلاف کیوں جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔ آصف زرداری پر الزامات ایک فرمائشی رپورٹ ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ قوم ان الزامات لگانے والوں پر اعتبار نہیں کرتی۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ کیئرکمیشن بورڈ بنانے یا توڑنے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے کیونکہ یہ ایک خودمختار بورڈ ہے اس کے ممبرز کو سلیکشن کمیٹی سلیکٹ کرتی ہے کمیٹی میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ہیومیوپیتھک ایسوسی ایشن، طب ایسوسی ایشن سمیت اس طرح سات ایسوسی ایشن کے ممبرز ہوتے ہیں جو 14بندوں کے نام دیتے ہیں ان میں سے 7افراد کو سلیکٹ کیا جاتا ہے۔ نمائندہ خبریں قصور جاوید ملک نے کہا کہ گھریلو ملازم بچوں اور خواتین پر تشدد عام ہے، سرکاری سطح پر گھریلو ملازمین کے حوالے سے اعدادوشمار اکٹھے ہی نہیں کئے جاتے دیہاتوں سے سات آٹھ سال کی بچیوں کو شہر بھیج دیا جاتا ہے جو امیر گھروں میں کام کرتی ہیں یہ بچیاں عموماً جن گھروں میں کام کرتی ہیں وہیں انہیں رہائش بھی دی جاتی ہے۔ مالکان ان بچوں پر تشدد کرنے سے نہیں گھبراتے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا‘ تشدد سے کسی بچی کی موت بھی ہوجائے تو اس کے والدین عزت کے مارے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔ لاہور کے گردونواح کے چھوٹے شہروں قصبوں سے گھریلو ملازمت کیلئے لائے جانے والے بچوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جن کا پھر کوئی پُرسان حال نہیں ہوتا۔ ان بچوں کو کسی قسم کا کوئی تحفظ حاصل نہیں ہوتا جس کے باعث اندوہناک واقعات سامنے آتے ہیں۔ نمائندہ خبریں شعیب بھٹی نے کہا کہ نوازشریف کو جیل میں بی کلاس ملی ہے ان کو بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے جبکہ شہبازشریف کا بیرک نمبر 3ہے نوازشریف سے ملاقات کیلئے ہفتہ کا دن طے کیا گیا ہے جبکہ شہبازشریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نوازشریف کو پسندیدہ لباس، ذاتی بستر کرسی میز، 3اخبار اور کھانا گھر سے منگوانے کی سہولت حاصل ہے۔ نمائندہ خبریں عاطف سبزواری نے کہا کہ افضل ندیم کھوکھر کو پیشی کے موقع پر گرفتار کیا گیا، ان پر بنایاگیا مقدمہ بالکل درست ہے افضل کھوکھر پر قبضوں کے متعدد الزامات عرصہ سے چلے آرہے ہیں۔ منشا بم کو بھی ان کی سرپرستی حاصل تھی، ان کے بھائی شفیع کو بھی اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain