تازہ تر ین

پرانے نظام میں جدت: پاکستان پوسٹ نے ” موبائل ایپ “کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید نے نیا ڈیجیٹل پاکستان پوسٹ کے نام سے موبائل ایپ کا افتتاح کردیا۔یہ ایپ پارسل ڈسپیچ ہونے سے منزل پر پہنچنے تک صارف کی رہنمائی کرے گی اور پارسل بھیجنے کے لیے اب ڈاک خانے کا عملہ صارف کے گھر آئے گا۔ اسلام آباد کے ای سی او پوسٹل اسٹاف کالج میں منعقدہ موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پوسٹل سروسز سالانہ 5 ارب روپے کا خسارہ برداشت کر رہا ہے، لیکن جدید مسابقتی دور میں پاکستان پوسٹ اب کسی سے پیچھے نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں پوسٹل سروسز کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، نئی موبائل ایپ کا پہلا پائلٹ منصوبہ 10 شہروں میں شروع کر رہے ہیں، سیالکوٹ، کراچی اور لاہور سے ایکسپورٹ پارسل کا آغاز ہو رہا ہے جس میں 72 گھنٹے میں پارسل کی فراہمی یقینی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 14 جنوری سے پورے ملک میں ایکسپورٹ پارسل کے میدان میں پاکستان پوسٹ داخل ہوجائے گا، جبکہ لاجسٹک کے شعبہ کی مارکیٹ میں بھی محکمہ ڈاک اپنا مقام پیدا کرے گا جس کا آغاز 23 جنوری سے کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ تک پورا پاکستان پوسٹ اپ گریڈ نظر آئے گا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ خوشحالی بینک کے ساتھ چھوٹے قرضوں کی سہولت کا بھی جلد آغاز کرنے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain