ساہیوال (بیورورپورٹ )تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی میچز 11جنوری کو ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان ‘ایران اور بھارت کی کبڈی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ےہ بات انفارمےشن آفےسر عقےل اشفاق نے بتائی۔انہوں نے بتاےا کہ تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی میچز کا اہتما م پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کیا ہے جو پنجاب کے 4بڑے شہروں بہاولپور‘ ساہیوال ‘نارروال اور لاہور میں رواں ماہ منعقد ہونگے جس میں پاکستان کی دو ٹیمیں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔اس سلسلے میں ساہیوال کے ظفر علی سٹیڈیم میں 11جنوری کو دو میچ کھیلے جائیں گے جن میں پہلا میچ دوپہر ایک بجے پاکستان گرین اور ایران کے مابین اور دوسرا میچ اسی روز بھارت اور پاکستان وائٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
۔میچز کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔