تازہ تر ین

گھر میں ابٹن تیارکرنے کے 5 طریقے

ابٹن قدیم زمانے سے استعمال ہوتا چلا آرہا ہے جو باعث تعجب نہیں ہے اسے ہماری دادیاں اور نانیاں مدت سے استعمال کرتی آرہی ہیں۔ اسے اتنی خصوصیات کے پیش نظر سالہاسال سے استعمال کیا جارہا ہے اور آج بھی کوئی شادی ابٹن کے بغیر ادھوری ہے شادی کے علاوہ بھی بہت سی خواتین خوبصورتی میں اضافہ کے لئے اس کا استعمال پابندی سے کرتی ہیں۔ ابٹن میں ہلدی کا استعمال ہوتا ہے جو صحت کے اعتبار سے بے حد مفید ہے۔ ہلدی قدرتی طور پر طاقت‘ دافع سوزش اور دافع درد ہوتی ہے اس کے اثرات اسی طرح ہیں جس طرح دیگر دافع سوزش۔ ذیل میں آپ کی آسانی کے لئے چند آزمودہ اور آسان ابٹن گھر میں ہی بنانے کے ٹوٹکے بیان کئے گئے ہیں جن کے استعمال سے آپ رنگ برنگی کریموںاور مہنگے ٹریٹمنٹ سے نجات پا سکتے ہیں۔
داغ دھبوں اور چھائیوں کیلئے
ہلدی اور گیہوں کا آٹا ہم وزن گائے کے کچے دودھ میں ملا کر چہرے پر بطور ابٹن ملتے ہیں۔ یہ نہ صرف رنگ صاف کرتا ہے بلکہ داغوں اور چھاﺅں کو دور کرتا ہے۔ ہدی کے ابٹن کا مقابلہ کرنا مشکل ہے لیکن ہلدی گھر کے مصالحے والی نہ لیں۔
چہرے کے نکھار کیلئے
حسن یوسف‘ صندل پاﺅڈر ‘ گل انار‘ آکاش بیل دس دس گرام نے لے کر اس میں ایک تولہ روغن خص اور سو گرام ابٹن اچھی طرح کوٹ کر مکس کرکے چھین لیں۔ دودھ یا عرق گلاب میں ملا کر آدھا گھنٹہ لگانے کے بعد چہرہ دھو لیں۔
رنگ گورا کرنے کیلئے
ایک چمچ مونگ کی دال کا پاﺅڈر اور حسن یوسف ایک چمچ اور دہی تین چمچ لے کر پیسٹ بنا لیں اور منہ دھو کر لگا لیں۔ بارہ سے پندرہ منٹ بعد پانی کا اسپرے کریں اور ہلکے ہاتھ سے رگڑ کر دھو لیں۔
خشک جلد کیلئے
دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے بادام اور دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے چاول ہم وزن لے کر دودھ میں مکس کر کے پانچ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد چہرے پر لگا کر بیس منٹ چھوڑ دیں پورے جسم پر کہیں بھی لگا سکتے ہیں اس سے آپ کی جلد کا رنگ ہلکا‘ بلیک ہیڈ اور ڈیڈ اسکن کا خاتمہ ہوجائے گا۔
جلد یک صفائی کا ابٹن
چنبیلی کی کلی اور بیسن ایک ایک کپ‘ پسی ہلدی دو چمچ‘ پسی دارچینی ایک چمچ ان سب کو مکس کرکے رکھ لیں جب لگانا ہو تو ایک چمچ نکال کر چند قطرے لیموں اور حسب ضرورت پانی ملا کر استعمال کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain