تازہ تر ین

ماہرہ کا اپنے نام سے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹس بارے انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ما ہرہ خان نے کہا ہے کہ میرے نام سے فیس بک پر کئی جعلی اکاﺅنٹ بنے ہوئے ہیں جن سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ دوسروں کو بے وقوف بنانے کے لئے سلیبرٹیز کا سہارا کیوں لیتے ہیں اس طرح کسی کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بناکر دوسروں کو بے وقوف بنانا انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے میرے پرستار محتاط رہیں۔یاد رہے ماہرہ خان کا شمار اس وقت پاکستان کی سپر سٹارز میں ہوتا ہے انہوں نے بھارت کے سپر سٹار شاہ رخ خان کیساتھ بھی ایک فلم کی تھی اور ان کی رنبیر کپور سے دوستی اور سگریٹ پینے کے حوالے سے سکینڈل نے بھی پوری دنیا میں شہرت سمیٹی تھی ۔ ماہرہ اس وقت پاکستانی فلموں کے علاوہ ٹی وی اور فیشن انڈسٹری میں بھی اہم جانی جاتی ہیں ۔اس لئے ایسی سلیبرٹیز کے جعلی اکاﺅنٹس کا بننا کوئی نئی بات نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain