لاہور(ویب ڈیسک)ایپل 3 کیمروں والا پہلا آئی فون 2019 میں متعارف کرائے گی۔یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق ایپل 2019 میں 3 نئے آئی فونز پیش کرے گی جن میں سے ایک آئی فون ایکس آر کا اپ ڈیٹ ورڑن ہوگا جس میں ایل سی ڈی اسکرین دی جائے گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیگر 2 آئی فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوں گے جیسے 2018 میں آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کی شکل میں دیکھنے میں آئے۔مگر اس بار میکس ماڈل میں پہلی بار یہ کمپنی بیک پر 3 کیمرے دے گی جبکہ ایکس آر اور ایکس ایس کے اپ ڈیٹ ماڈل میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیکھنے میں آئے گا۔خیال رہے کہ 2018 سے اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ کیمروں کو دینے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔سام سنگ کے گلیکسی ایس 10 کے ایک ماڈل میں مجموعی طور پر 6 کیمرے (4 بیک پر اور 2 فرنٹ پر) دیئے جانے کی افواہیں گردش میں ہیں، جبکہ اسی کمپنی نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون بھی متعارف کرایا۔دیگر کمپنیاں تین بیک کیمروں والے متعدد فونزپیش کرچکی ہیں اور اب ایپل ان کے نقش قدل پر چلن والی ہے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل رواں سال کے آئی فونز میں سے چند فیچرز کو نکالنے کا سوچ رہی ہے تاکہ اس کی لاگت کم کی جاسکے۔ان میں سے ایک فیچر ممکنہ طور پر تھری ڈی ٹچ ہوگا جو کہ آئی فون ایکس آر میں پہلے ہی موجود نہیں۔خیال رہے کہ 2018 کے آئی فونز کی فروخت ایپل کے توقعات سے کم رہی اور وہ ان کی پروڈکشن کم کرنے پر مجبور ہوگئی۔