لاہور( ویب ڈیسک ) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں صارفین کی چیٹ پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مختلف صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ از خود ’چیٹ ہسٹری‘ غائب ہو رہی ہے اور تمام تر ممکنہ کوششوں کے باوجود غائب شدہ چیٹ ریکور نہیں ہوسکی۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب انہوں نے صبح واٹس ایپ کا ان بکس دیکھا تو 2 سے تین چیٹ ڈیلیٹ تھیں۔مذکورہ صارف نے بتایا کہ 25 ای میلز کرکے واٹس ایپ کو شکایت سے ا?گاہ کیا گیا مگر کوئی ازالہ نہیں ہوا جب کہ صارف کی اس شکایت کو معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔واٹس ایپ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے ٹوئٹر پر چیٹ ہسٹری کے غائب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ از خود چیٹ کا غائب ہونا پریشان کن ہے اور اس پراسراریت پر کمپنی کا ردعمل نہ آنا مایوس کن ہے۔گزشتہ سال اگست میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ ایک نئی شراکت داری کے تحت ایپ میں موجود تمام ڈیٹا ڈرائیو اکاونٹ میں بیک اپ کے طور پر موجود رہے گا اگر ایک سال تک اکاو¿نٹ اپ ڈیٹ نہ کیا گیا تو از خود گوگل ڈرائیو سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ڈیٹا ضائع ہونے کی ایک وجہ بیک اپ اکاو¿نٹ کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کسی خرابی کی وجہ سے ہورہا ہے اور واٹس ایپ کو اس خامی کو جلد از جلد دور کرنا چاہیے۔