تازہ تر ین

توسیع نہ لینے والے پاکستانی سپہ سالاروں کے نام

لاہور (عطیہ زیدی سے) پاکستان آرمی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد راحیل شریف نے ریٹائر ہونے کا جو فیصلہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ وہ ایسے وقت میں ریٹائر ہورہے ہیں جبکہ وہ ایک رول ماڈل کے طور پر پوری دنیا کے سامنے آئے ۔ افواج پاکستان میں اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل وحید کاکڑ خاں کو اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے آفر کی مگر انہوں نے اس آفر کو قبول کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ کسی کا حق مارنا نہیں چاہتے۔ دوسرے نمبر پر چیف آف ایئر سٹاف جمال احمد خان نے وزیراعظم محمد خان جونیجو کی طرف سے توسیع ملازمت کی آفر نہ مانی۔ تیسرے نمبر پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل ٹکا خان نے شہید وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی طرف سے مدت ملازمت بڑھنے کی آفر قبول نہیں کی اور ریٹائر ہوگئے جبکہ ایک آپریشن ضرب عضب کے ہیرو امن کے رول ماڈل جنرل راحیل شریف نے پوری قوم کی خواہش کے باوجود ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح انہوں نے پاک فوج کی تاریخ میں ایک سنہرا باب رقم کیا۔ وہ افواج پاکستان کے 15 ویں سپہ سالار تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain